Bad Gumani & Gheebat Say Bacho | Bayan Sufi Masood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar
✨🌟بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم🌟✨
اے ایمان والو!بہت گمانوں سے بچو، بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتاہے۔(الحجرات۴۹: ۱۲)
یعنی قرآن مجید نے ہمیں اس بات سے روکا ہے کہ ہم خواہ مخواہ دوسروں کے بارے میں ظنون تراشتے رہیں۔
’’اور جس چیز کا تمھیں علم نہیں، اس کے درپے نہ ہو کیونکہ کان، آنکھ اور دل ان میں سے ہر چیز سے پرسش ہونی ہے۔‘‘ًا.(بنی اسرائیل۱۷: ۳۶)
اس سے معلوم ہو تا ہے کہ گمان اور خیالات ہمارے دلوں میں پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ شیطانی وسوسے اور ادھر ادھر کے خیالات دل میں آتے رہتے ہیں۔
اگر ہم انھی خیالات پر جم گئے اور گمانوں پر ہی اپنے کسی بھائی کے بارے میں بری رائے بنا لی تو وہ گناہ کا باعث ہے۔ لیکن اگر وہ گمان ہمارے دل میں آیا، اور ہم اس میں مبتلا ہونے کے بجائے اس سے نکل گئے اوراس کو رد کردیا تو ہم گناہ سے بچ گئے۔
مثلاً آپ نیک نیتی سے کوئی عمل کریں،تو اس پر کوئی آدمی د ل ہی دل میں یہ رائے بنا لے کہ آپ ریا کار ہیں تو کیا یہ آپ کے ساتھ انصاف ہے؟ ظاہر ہے کہ یہ انصاف نہیں ہے۔ چنانچہ اس وجہ سے یہ گمان گناہ بن جاتے ہیں۔ہمارے تعلقا ت میں اہم چیز ہماری رائے ہوتی ہے۔ یعنی اگر کسی کے بارے میں ہماری رائے اچھی ہوگی تو ہم اس کو اچھے طریقے سے ملیں گے اور اگر ہماری رائے اس کے بارے میں اچھی نہیں ہو گی ۔ تو ہم اچھے طریقے سے نہیں مل سکیں گے.
جس کے بارے میںفرمان باری تعالیٰ ہے کہ: تمھیں شعور بھی نہیں ہوتا، مگر وہ تمھارے اعمال کو ہڑپ کرجاتے ہیں(الحجرات۴۹:۲)۔
اس کی بہت عمدہ مثال وہ واقعہ ہے جو حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو پیش آیاجب انھوں نے ایک جنگ میں کسی آدمی کو کلمہ پڑھنے کے باوجود مار ڈالا۔
وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ چنانچہ جب ان سے بات ہوئی تو آپ نے فرمایا:
’’کیا اس نے لاالٰہ پڑھا اور پھر بھی تم نے اسے قتل کرڈالا‘‘؟
حضرت اسامہ نے عرض کی:
اس نے ایسا صرف اسلحہ کے ڈر سے کہا تھا۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم نے اس کا سینہ چیر لیا ہوتا کہ تم جان لیتے کہ اس نے کلمۂ اسلام دل سے کہا یا نہیں!‘‘
حضرت اسامہ کہتے ہیں کہ آپ باربار یہ جملہ دہراتے رہے، اور میں سوچ رہا تھا کہ کاش میں آج ہی مسلمان ہوا ہوتا اور یہ غلطی مجھ سے صادر نہ ہوئی ہوتی۔(مسلم، رقم۹۶)
ہم اپنے گمانوں کی مدد سے کبھی تو بے گناہ کو گناہ گار بنا رہے ہوتے ہیں، اور کبھی کم خطا وار کو زیادہ بڑی غلطی کا مجرم ٹھہرا رہے ہوتے ہیں۔ یعنی ایک آدمی سے غلطی محض بے احتیاطی کی وجہ سے ہوئی ہو، مگر ہم اسے یہ خیال کرکے کہ اس نے ہماری دشمنی میں ایسا کیا ہے۔ اس کے جرم کی سنگینی میں اضافہ کردیتے ہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس آکر دوسروں کی برائی کرنے والوں کو یہ کہہ کر برائی کرنے سے منع کر دیا کہ :
’’مجھے میرے ساتھیوں میں سے کوئی کسی کے بارے میں کوئی بات نہ پہنچائے اس لیے کہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ جب میں تم لوگوں میں آؤں تو میرا دل تم لوگوں کے بارے میں صاف ہو.‘‘
(ابوداؤد، رقم ۴۸۶۲)
اللہ تعالیٰ ہمیں بدگمانی جیسی اس بیماری سے بچائے۔ ہمیں ایسا انسان بنادے جو شکوک و شبہات کے بجائے یقینی باتوں پر عمل کرتا ہو۔ہمیں دوسروں کی خیرخواہی کی توفیق دے اوردوسروں کے بارے میں اچھے خیالات کی توفیق دے۔
#BadGumani & #Gheebat #Haram
Bad Gumani & Gheebat Say Bacho | Bayan Sufi Masood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar
https://youtu.be/7E5WY-oX-lg
The renowned and famous spiritual personality of the time Sufi Masood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar has been a source of spiritual revolution for the mankind all around the world. In the age of on going rat race and materialism, the spirituality of His Holiness has made tens of thousands people valuable for the society. They are earning the dearness of Allah and Rasool by arranging sittings of Zikar-o-Naat and welfare activities for the society. Countless people are being given the spiritual and physical cure from Aastana Alia Lasania. His Holiness Lasani Sarkar has been doing welfare activities for mankind irrespective of religion, sect, caste, creed and race. Under the esteemed chairmanship of His Holiness, Lasani Welfare Foundation has gained aprominent position in the society for its "Welfare for All" slogan. Alms houses for the needy and poor have been developed country wide. This is the fruit of efforts of Lasani Sarkar that more than five thousand Mashaikh have gathered under the umbrella of Organization of Mashaikh-e-Uzam Pakistan. His Holiness Lasani Sarkar has also been honored with Gold medals for his priceless services to the mankind.
Declaration by His Holiness Sufi Masood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar Since 1993
Any one from any religion, sect or school of thought, who has not yet seen the true path, do toba (ask forgiveness) and affiliate with this Faqeer (Sufi Masood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar) for a month only. The true path will be seen by oneself (Inshallah).
Millions of peoples of more than 65 countries from different walks of life, relegions and sects like hinduism, sikhism, christianity, qadianiat, parcees and decliners of spirituality after experiencing the true path are earning spiritual benefits.
http://www.lasanisarkar.org
http://www.tmupi.com
http://www.lasaniwelfare.com
http://www.irpap.com
http://youtube.com/LasaniSarkar
http://www.facebook.com/LasaniSarkar.official
http://www.facebook.com/LasaniNaat
http://www.facebook.com/tmupi
http://www.facebook.com/LWFofficial
http://www.facebook.com/IrpapOfficial
Comments
Post a Comment